ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن کی وجہ مکان کرایوں میں 20تا30فیصدکمی لانے مالکان آمادہ۔ دوسری کورونا لہرکے بعد مکان اوردکان خالی کرکے بہت سارے لوگ گاؤں چلے گئے

لاک ڈاؤن کی وجہ مکان کرایوں میں 20تا30فیصدکمی لانے مالکان آمادہ۔ دوسری کورونا لہرکے بعد مکان اوردکان خالی کرکے بہت سارے لوگ گاؤں چلے گئے

Mon, 21 Jun 2021 11:52:45    S.O. News Service

بنگلورو،21؍جون(ایس او نیوز)کووڈلاک ڈاؤن کی وجہ سے شہرکے بہت سارے کرایہ کے مکانات اورتجارتی مراکزودکانیں کرایہ دارنہ ہونے کی بناپرخالی پڑے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے کرایہ کے مکانات اورعمارتوں کی مانگ میں نہایت کمی واقع ہوئی ہے۔

لاک ڈاؤن سے پہلے مکان یادکان مالک اپنی طرف سے طے شدہ کرایہ پربضدرہتے اس میں تھوڑابھی کم کرنے پرراضی نہیں ہوتے تھے،لیکن اب ماحول ایسانہیں رہامکان یادکان کی مانگ میں کمی آنے کے سبب مالکان اپنے رویہ میں لچک لارہے ہیں،اورکم کرایہ پراپنی عمارت دینے پررضامنددکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ہرسال کرایہ داروں سے 5فیصدکرایہ میں اضافہ کیاکرتے تھے،کسی بھی حالت میں کم سے کم 5فیصدکرایہ کم کرنے راضی نہیں ہوتے تھے،ورنہ کرایہ داروں کومکان یادکان خالی کرناپڑتاتھامگراب مالکان کو5 فیصداضافہ کی نہیں وقت پرکرایہ حاصل ہوجائے یہ فکرلاحق ہوگئی ہے۔امسال بہت سارے عمارت مالکوں نے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا،اوریہ کرایہ داروں کوگھرخالی کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے دفاتراپنے ملازمین کے لیے ورک فرم ہوم کے تحت کام پرلگائے ہوئے ہیں۔کوروناوائرس کے پھیلاؤکی زدزمیں آنے سے محفوظ ہونے کے پیش نظر کئی ملازمین کنبہ سمیت اپنے آبائی گاؤں کارخ کئے ہوئے ہیں۔بہت سارے لوگ اپنے گھروں سے ہی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔دوسری طرف روزگارسے محرومی،تنخواہوں میں کٹوتی سمیت بہت سارے اقتصادی ومالی پریشانیاں لاحق ہوگئی ہیں،جس کے سبب وہ اپنے گاؤں میں ہی رہتے ہوئے زراعت یاخودکاکاروبارچلاتے ہوئے زندگی گزارنے پرترجیح دے رہے ہیں۔بہت سارے لوگ لاک ڈاؤن مکمل طورپرہٹالئے جانے اورکورونامعاملات میں مکمل کمی آنے کے بعدہی راجدھانی کارخ کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ان تمام وجوہات سے کئی مکانات اورفلیٹ خالی پڑے ہوئے ہیں۔بہت سارے ملازمین گھروں سے کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے بہت ساری کمپنیاں اپنے دفاترخالی کرچکے ہیں۔دوتین عمارتوں میں کام چلارہے کمپنیاں کرایہ کی بچت کرنے کے لیے تمام دفتری کاموں کوایک ہی عمارت میں سمیٹ دئے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبارٹھپ ہوگیاہے کرایہ اداکرنے سے قاصردکاندان اپنی دکانیں خالی کرچکے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے بہت سارے علاقوں میں مکانات کاکرایہ 10تا20فیصدکم کردیاگیاہے۔شہر کے کچھ علاقوں میں 2بی ایچ کے مکان کاکرایہ 15000سے گھٹاکر12000 کردیاگیاہے۔ چندعلاقوں میں 2بی ایچ کے مکانات کاکرایہ 17000سے کم ہوکر12000ہوگیاہے۔آرٹی نگرجسے علاقوں میں 3بی ایچ کے مکان کاکرایہ 35000سے گھٹ کر30ہزارہوگیاہے۔چندعلاقوں میں کرایہ اس سے کم کردیاگیا ہے۔ بہت سارے لوگ بینکوں سے لون لیکرعمارت تعمیرکئے ہوتے ہیں،بروقت ای ایم آئی کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے۔

اس لیے مکان خالی رہنے کی بجائے اس سے کچھ نہ کچھ آتے رہنابہترہے یہ مان کربہت سارے مالکان 20تا30فیصدکم کرایہ پرمکان دینے کے لیے تیارہیں۔2020ء سے پہلے مکان مالک اتنے سخت تھے کہ مکان خالی رہ جائے کوئی بات نہیں مگرکم کرایہ پردینے کے لیے آمادہ نہیں ہوتے تھے،مگرکورونالاک ڈاؤن نے سب کوکفایت شعارزندگی گزارناسکھادیاہے۔


Share: